غایت درجہ کی ہے عقیدت آقا ؐ سے
تن من میں چھائی ہے محبت آقا ؐ سے
رو رو کے مانگیں گے شفاعت آقا ؐ سے
"کہہ دیں گے سب، اشک ندامت آقا ؐ سے"
ہر دم ہی تبلیغ کا فرض نبھائیں گے
پائی جو صدقہ میں نیابت آقا ؐ سے
ہر شعبہ میں کریں گے راستی کو رائج
سیکھی ہے ہم نے جو دیانت آقا ؐ سے
محنت میں وہ عقبی کی لگتے ہیں اکثر
کرتے ہیں جو اخذ نصیحت آقا ؐ سے
جو اصلاحی سوچ کے رہتے ہیں حامل
وہ ہی لے سکتے ہیں افاضت آقا ؐ سے
امت کی فکروں میں جو گھلتے ہیں ناصؔر
ملتی ہے ان کو ہی وساطت آقا ؐ سے

0
14