| آپ کے میلاد سے یہ جشن ہے میلاد کا |
| صاحبِ لولاک یعنی مصطفیٰ دلدارِ ما |
| آئیں سب خوشیاں منائیں مجمعِ میلاد ہے |
| مل گیا دل کو سکوں جو اُن کے در پر آ گیا |
| دھوم سارے عرش پر ہے ڈنکے جاری فرش پر |
| نور والا آ گیا اور جھومتی ہیں آمنہ |
| خوش حلیمہ ہو گئیں دیکھا جو چہرہ آپ کا |
| لال ہے یہ چاند سا یا نورِ حق بدرِ دجیٰ |
| یہ جمیلِ دو جہاں ہیں یا جمالِ ہر جہاں |
| راحتِ دل جان ہیں یا جان جانِ دو سریٰ |
| جانتے تھے سب نبی اور اُن کے سارے امتی |
| آ گئے ختم الرسل یہ شاہِ شاہاں دلربا |
| قصرِ قیصر ہل گئے آتش کدے ٹھنڈے ہوئے |
| مٹ گئیں ہیں ظلمتیں اور کفر ہے حیراں ہوا |
| کیف میں محمود آ میلاد ہے سرکار کا |
| ہیچ جن سے ماسوا وہ ہیں حبیبِ کبریا |
معلومات