مرکزِ صدق و صفا خواجہ شمس الدین ہیں
سالکوں کے رہنما خواجہ شمس الدین ہیں
سلسلہ قائم ہوا بابا صاحب کے طفیل
سلسلہ جن سے چلا خواجہ شمس الدین ہیں
کاتبِ تقدیر نے رتبہ اعلیٰ لکھ دیا
علمِ لدنی بھی ملا خواجہ شمس الدین ہیں
غم سے الجھا دل لیے مارا مارا کیوں پھروں
دل کے دردوں کی دوا خواجہ شمس الدین ہیں
کون جائے چھوڑ کر در یہاں کا اے اویس
بے بسوں کی التجا خواجہ شمس الدین ہیں

0
14