خوابوں کو سینے میں سجائے رکھنا |
منزل پہ نظروں کو جمائے رکھنا |
خسران جو پایا چھپائے رکھنا |
خطرہ سے فردا کو بچائے رکھنا |
مایوسی رہتی کفر ہے عزیزی |
"امیدوں کے دیئے جلائے رکھنا" |
چھوڑیں حصول علم کی نہ کاوش |
تعلیم سے رشتہ نبھائے رکھنا |
شامل رہیں اوروں کی بے کلی میں |
ملت کا دل میں غم بسائے رکھنا |
مہمان بن کے خوشیاں آ رہی ہیں |
راہوں میں پلکوں کو بچھائے رکھنا |
تکلیف میں ناصؔر نہ ڈگمگائیں |
دکھ درد بھی اپنے دبائے رکھنا |
معلومات