| کیوں چھوڑ گیا ہے وہ وجہ کچھ بھی نہیں ہے |
| کیا تم کو بتائیں کی ہوا کچھ بھی نہیں ہے |
| کیوں روک رہے ہو یوں محبت سے بزرگوں |
| کیا درد ہی اس میں ہیں مزہ کچھ بھی نہیں ہے |
| تنظیم سے باہر کا فقط رستہ دکھانا |
| توہین پیمبر کی سزا کچھ بھی نہیں ہے |
| لیکیج ہو اگر حوض مکمل نہیں بھرتا |
| باقی ہو اگر مرض غذا کچھ بھی نہیں ہے |
| ناشکرا ہے انسان جو کہتا ہے خدا سے |
| کیا تونے دیا ہم کو دیا کچھ بھی نہیں ہے |
| طائف کی حقیقت انھیں معلوم نہیں ہے |
| جو لوگ سمجھتے ہیں دعا کچھ بھی نہیں ہے |
| مجھ کوبھی یقیں وہ مرے اسلاف سا دے دے |
| دنیا میں خدا تیرے سوا کچھ بھی نہیں ہے |
معلومات