| رہتی خیال میں اب روضہ کی جالی ہے |
| جس یاد سے جہاں نے قسمت جگا لی ہے |
| وِردِ درود یارو سینے کی ہے ضیا |
| برکت بڑی خدا نے خود اس میں ڈالی ہے |
| ہر شاخِ گُل ہے تازہ بطحا کے باغ میں |
| پھل دار اس چمن میں ہر ایک ڈالی ہے |
| محشر میں پیارے دولہا میرے رسول ہیں |
| دوزخ سے آپ نے یہ اُمت بچا لی ہے |
| آتی ہے گونج شاید فدوی کے کان میں |
| بطحا سے ایک دعوت اب آنے والی ہے |
| دانِ نبی سے چلتا سارا ہے یہ جہاں |
| ہستی میں شان جن کی سب سے نرالی ہے |
| دافع بلا نبی جی مُشکل کشا بھی ہیں |
| یادِ نبی نے آفت دنیا کی ٹالی ہے |
| جو بھی ملا جہاں کو ہے فیضِ مصطفیٰ |
| دامن میں خیر اس کے یہ کس نے ڈالی ہے |
| انعامِ مصطفائی ہستی پہ عام ہیں |
| خرم جہاں میں ہر دم جن کا سوالی ہے |
| ناموسِ مصطفیٰ پر قُربان جو کیا |
| جزبہ حسین دیکھیں کیسا مثالی ہے |
| محمود کامرانی دونوں جہاں میں ہے |
| لیکن ہے شرط اے دل ناطہ بلالی ہے |
معلومات