| ہو گئیں یوں آسماں رفعت جنابِ عائشہؓ |
| مصطفیؐ کی بن گئیں زینت جنابِ عائشہؓ |
| بنتِ صدیق آپ ہیں اور زوجِ احمد آپ ہیں |
| کیسی پائی آپ نے قسمت جنابِ عائشہؓ |
| ناز دیکھیں جس کے آقا اور خدا بھیجے سلام |
| آپ ہیں وہ صاحبِ عفت جنابِ عائشہؓ |
| سر جُھکائے جس کے آگے اُمتِ خیرالوری |
| جس کی کرتا ہے خدا مدحت جنابِ عائشہؓ |
| چشمِ حسرت سے زلیخا جس کو تکتی رہتی ہے |
| وہ ملی ہے آپ کو عظمت جنابِ عائشہؓ |
| سورہِ نور آئی شاہؔد بن کے تیرے واسطے |
| مرحبا یہ عزت و حُرمت جنابِ عائشہؓ |
معلومات