جان و دل جان و جگر جانِ وفا ہے اقصٰی
صرف مسجد نہیں مولا کی رضا ہے اقصٰی
دینِ وحدت کی تجلی کی ضیا ہے اقصٰی
اہلِ قرآن کو اسراء کی ندا ہے اقصٰی
گود میں تیرے رسولوں نے ولادت پائی
شبِ اسراء میں محمد ﷺ کی دعا ہے اقصٰی
فرقۂ کذّاب کرو فکر قیامت کے لیے
بنتِ عمران کے پاکی کی صدا ہے اقصٰی
ہونی ہے حضرتِ مہدی کی امامت تجھ میں
ابنِ حیدر کی قیادت کی ولا ہے اقصیٰ
اے فلسطین تجھے اللہ سلامت رکھے
تیرے دامن میں رسولوں کی دعا ہے اقصٰی
جان کیا چیز ہے اموال کرو اس پہ فدا
ابنِ داؤدؑ کی، اے گل! یہ عطا ہے اقصیٰ

0
2