یا خدا مانگتا بیٹھا ہے
کر عطا مانگتا بیٹھا ہے
با وضو، با ادب، با طلب
"وہ دعا مانگتا بیٹھا ہے"
اس کو صحت دے اے میرے رب
جو شفا مانگتا بیٹھا ہے
ہو کرم اس پہ مولا سدا
جو جزا مانگتا بیٹھا ہے
اپنے رحمت کی کر تو نظر
مدعا مانگتا بیٹھا ہے
کر دے مالک تو اب مغفرت
رت جگا مانگتا بیٹھا ہے
جھولی ناصؔر کی خالی نہ ہو
اک گدا مانگتا بیٹھا ہے

0
35