| اَزل سے ہُوئی یہ حَقیقت مُسَلَّم |
| تُمی جانِ عالم, تُمی شاہِ عالم |
| تری ذات مقصودِ بزمِ فکاں ہے |
| تُمی سے ہے قائم دو عالم کا دم خم |
| رَواں ہے حَبیبِ خدا کا ہی سِکّہ |
| عَرب ہو عَجم ہو کہ پُورب کہ پَچَّھم |
| نُبُوَّت مِیں دیکھو اِمامت مِیں دیکھو |
| نبیؐ ہیں مُقَدَّم علیؑ ہیں مُقَدَّم |
معلومات