| خواب ملت کی بھلائی کے سجانا چاہے |
| قوم پر سارے تبھی جزبے مٹانا چاہے |
| قرض مدت سے جو واجب ہے چکانا چاہے |
| جان کر فرض اہم پھر وہ نبھانا چاہے |
| چھائے تب گوہر نایاب جہاں میں بن کر |
| "میرے چھوڑے ہوئے خاکے کو بنانا چاہے" |
| گردش بخت سے چھٹکارا ہو مقصد جس کا |
| محو غفلت جو رہا کرتے، جگانا چاہے |
| کاوش حسن عمل سے وہی پائے منزل |
| قامت رشک جو ہر وقت ٹھکانا چاہے |
| نیک اطواری اسے ہوگی برتنی محکم |
| جو یہاں سر کشی کو ختم کرانا چاہے |
| صاحب ایثار کی رہتی ہے یہ پہچاں ناصؔر |
| مال و جاں نسبت يزداں پہ کھپانا چاہے |
معلومات