| بیاں حمد ربﷻ کی ہے کرنے سے عاجز |
| قلم کار توصیف لکھنے سے عاجز |
| حکومت ہے اس کی جہانوں پہ چھائی |
| ثنا گو ہے تحسین کہنے سے عاجز |
| ملا ہے جو بے مانگے ہی تو ملا ہے |
| وہ کر دے عطا تو ہیں لینے سے عاجز |
| تشکر کے بس ہیں مکلف یہ بندے |
| کریں شکر نعمت تو کھونے سے عاجز |
| کئی بالیاں ایک دانہ سے پائیں |
| ہے دہقاں یہاں تخم بونے سے عاجز |
| ہے غفلت کٹھن گر خشیت ہو دل میں |
| ہو عشق الہیﷻ بچھڑنے سے عاجز |
| سعادت ہے موقوف ناصؔر سعی پر |
| غرض کے ہو شیدا، مکرنے سے عاجز |
معلومات