آئی جو مصطفی سے وہ روشنی ملی
الطافِ دلربا ہیں یہ آشتی ملی
راحت سکونِ دل اور فرحت ہے تازگی
ذکرِ کریم والی جو زندگی ملی
ناپید کشمکش ہے کافور اضطراب
دلبر سے یاد میں جو اعلی خوشی ملی
دے گی حیات کیسے دنیا میں پیچ و خم
ہے دینِ مصطفیٰ میں جو دلکشی ملی
آسانیوں میں گزریں مومن کے رات دن
شکرِ خدا ہمیں جو ایسی کڑی ملی
مانندِ پھول ہیں اب خارِ مغیلاں بھی
الحمد یہ شریعت نورِ نبی ملی
آسان ہے یہ رستہ فیضِ جلیل سے
محمود ہے بصیرت جو آگہی ملی

0
1
4
پیش کردہ نعت شریف معنوی اعتبار سے نہایت گہری، روحانی لطافت سے بھرپور اور فکری سطح پر ایک مکمل نظامِ حیات کی عکاسی کرتی ہے۔ اس میں عشقِ رسول ﷺ، ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، اور دینِ حق کی تاثیر کو نہایت حسین اور بلیغ انداز میں بیان کیا گیا ہے

0