| ہم نے دیا جلایا، کس نے بجھا دیا؟ |
| شعلہ تھا دل میں روشن، کس نے جلا دیا؟ |
| ہم نے امید رکھی، ہم نے دعا بھی کی |
| تقدیر نے مگر پھر، کیسے بھلا دیا؟ |
| رہتا تھا جو نگاہوں میں، خواب بن کے کل |
| آنکھوں سے وہ نظارا، کس نے مٹا دیا؟ |
| دل تھا چراغِ ہستی، شوقِ وصال راہ |
| یہ روشنی کا دریا، کس نے بہا دیا؟ |
| بادِ صبا سے عامر پوچھا تو یہ کہا |
| "تم نے دیا جلایا، تم نے بجھا دیا" |
معلومات