سلاطیں کے داتا اے شاہوں کے شاہ
نبی پیارے سرور سخی مصطفیٰ
صدا حُب ہے تیری کرم ہو سخی
حسیں یادیں تیری دلوں کی شفا
یہ گردوں میں مستی ہے عشقِ نبی
روانی ہے جس میں نبی کی عطا
وہی نورِ جاں ہیں ضیائے دہر
جو ٹھنڈک جگر کی ہیں بدرِ دجیٰ
حرم ہے درخشاں اسی نور سے
حبیبِ خدا ہیں شہے دو سریٰ
ہے ظلمت جہاں سے گئی کفر کی
خلق کو ہے رستہ ارم کا ملا
حسیں نعتیں پیاری ہیں محمود کو
کرم ہو نبی جی یہ ادنیٰ گدا

6