| زمانہ ساتھ گر دیتا ہمارا |
| یہ دنیا دیکھتی جلوہ ہمارا |
| بہت زیادہ ہی کھوٹا ہو گیا ہے |
| کہیں چلتا نہیں سکہ ہمارا |
| بالآخر آگیا وہ دسترس میں |
| مکمل ہو گیا قصہ ہمارا |
| ہمیں مسلم کہا ہے بھائی اس نے |
| نہیں ہے کوئی بھی فرقہ ہمارا |
| یہ سر کٹ جاتا ہے جھکتا نہیں ہے |
| پتہ کر لو میاں شجرہ ہمارا |
| بلائیں خاک ہو جائیں گی ساری |
| اتارا ماں نے ہے صدقہ ہمارا |
| وہی ہے آخری بھی جان لو تم |
| وہی جو پیار تھا پہلا ہمارا |
معلومات