زندگی میں ہم سفر ایسا چنو جو پاس ہو
بن کہے ہر بات سمجھے، اور دل کو راس ہو
لفظ معنی کھو نہ دیں، اپنی وضاحت میں کہیں
ہاں ضروری ہے کہ اس کو روح کا احساس ہو
شادؔ! ورنہ ذات کا بس ترجمہ رہ جائے گا
عمر ساری رائیگاں ہو، زندگی بن باس ہو

0
6