| داتا سلام لے لو شاہا سلام لے لو |
| سرکار دوجہاں تم آقا سلام لے لو |
| محبوب کبریا ہو مختار ِ دوجہاں ہو |
| ہو شاہِ دوجہاں تم، سب کا سلام لے لو |
| مشکل میں آپڑےہیں آپڑےہیں لاچار ہم کھڑے ہیں |
| بھیجو مدد کہیں سے شاہا سلام لے لو |
| آفت کی بارشوں کا طوفان آرہاہے |
| کملی میں لو تمہاری آقا سلام لے لو |
| قسمت ہماری روٹھی سنت جو ہم سے چھوٹی |
| اب جان پر ہے آئی ملجا سلام لے لو |
| صدیق کا عمر کا عثمان خوش نظر کا |
| ہے واسطہ علی کا آقا سلام لے لو |
| جنت کی عورتوں میں سردار بس وہی ہیں |
| خیر النساء کے پیارے بابا سلام لے لو |
| اسلام کو بچائے نیزے پہ سر چڑھائے |
| حسنین کے اے پیارے نانا سلام لے لو |
| قسمت ہماری ہم پر ایسا بھی وقت لائے |
| دیکھیے مدینہ قاسم شاہا سلام لے لو |
معلومات