| پھر انھیں چراغوں سے کرنا ہوگا سمجھو تا |
| روشنی بنانے کا گر ہنر نہیں آیا |
| آپ لوگ ماہر ہیں آپ کو پتہ ہوگا |
| کوئی روشنی والا کیوں ادھر نہیں آیا |
| یوں تو آۓ دنیا میں محترم بہت لیکن |
| آپ جیسا کوئی بھی راہبر نہیں آیا |
| ہے فقط خسارہ ہی جو سفر ہے دنیا کا |
| پھر سے اے مسافر گر وہ ہی گھر نہیں آیا |
| جس نے تیری آنکھوں سے پی لیا ہو وہ مۓکش |
| میکدے کی جانب بھی پھر نظر نہیں آیا |
| ہاں خبر تو یہ بھی ہے وہ یہیں پے ہے موجود |
| کس قدر ہے کیسا ہے یہ مگر نہیں آیا |
معلومات