| سیدھی سچی کھری باتیں ہوتی ہیں |
| تیری باتیں اچھی باتیں ہوتی ہیں |
| ورثے میں سے کس کو کیا کیا ملنا ہے |
| اب ہر گھر میں ایسی باتیں ہوتی ہیں |
| جس نے بس اک پل میں رشتہ توڑ دیا |
| وہ کیا جانے کتنی باتیں ہوتی ہیں |
| اب میں یاروں سے بھی کم کم ملتا ہوں |
| جب ملتے ہیں تیری باتیں ہوتی ہیں |
| میں نے اس کو اکثر تنہا دیکھا ہے |
| جس کی باتیں سچی باتیں ہوتی ہیں |
معلومات