نورِ ﷲ ہے تمھارا نور وللہ فاطمہؑ
منفرد جب ہی خدا نے تمکو رکھا فاطمہؑ
غاصبوں کے ظالموں کے نام ہیں لکھے جہاں
لائیں گے وہ منتقمؑ تیرا صحیفہ فاطمہؑ
در حقیقت مرضئِ ﷲ ہے اذنِ بتولؑ
بن تمھارے حکم کے ہلتا نہ پتّا فاطمہؑ
کن فیکوں ہو کہ یا وہ قم باذنِ للہ ہو
ہے دیار کن یکوں پہ تیرا قبضہ فاطمہؑ
ربِ اکبر کے علاوہ سجدہ کرتے یہ ملک
جس جگہ سجدے وہ کرتے در تمھارا فاطمہؑ
اسمِ اعظم ہے خدا کا خاص اسمِ سیدہؑؑ
احمدِؐ مرسل کا وردِ خاص تھا یا فاطمہؑ
جتنے ہیں زیرِ کساء سبکی فضیلت بے پناہ
رب نے سبکو نام سے تیرے پکارا فاطمہؑ
ہیں آئمہؑ کُل پہ حجت مالکِ دونوں جہاں
تم اماموںؑ پر ہو حجت سیدہؑ یا فاطمہؑ
سایۂ طوبہ میں صائب ہم بھی آخر آگئے
اس قصیدے کے عوض دیتیں یہ تحفہ فاطمہؑ۔

0
8