| نعتِ رسول کہنے کا یہ سلسلہ رہے |
| ذوقِ سخن مرا یونہی قائم سدا رہے |
| میرے خیالوں میں سدا منظر بسا رہے |
| آنا جانا آپکے در پر لگا رہے |
| ہر قطرہ عشق مصطفیٰ کی داستاں کہے |
| آقا جی میری آنکھ میں یہ ولولہ رہے |
| ہو قبر میں زیارتِ محبوبِ کبریا |
| میری لحد میں پھر درِ جنت کھلا رہے |
| سوزو گداز میں رہے ہر دم فنا عتیق |
| یادِ نبی میں دل کا یہ غنچہ کھِلا رہے |
معلومات