مجھ کو معلوم نہ تھا آرزو جب جاگتی ہے
جتنا پیتا ہوں مری اور طلب جاگتی ہے
جستجو تھک کے تو سو لیتی ہے چھاؤں میں مگر
آرزو آج تلک تشنہ بلب جاگتی ہے
زندگی! موت کا ڈر ہے یا کسی کی یادیں
جانے کیا سوچ کے تو اندر شب جاگتی ہے
چشمِ افسردہ و بے خواب! ترا کیا ہوگا
تب بھی بیدار ہوئی تھی نہ تو اب جاگتی ہے

0