| جس محبت پر عمر بھر ناز کیا |
| آج اُس نے بھی نظر انداز کیا |
| اک محبت صرف مانگی آپ سے |
| یہ کیا تُو نے مرے ہمراز کیا |
| نکلے گی جو آہ دل سے درد میں |
| اب دبا دو گے مری آواز کیا |
| آج ہرجائی کہا اُس نے مجھے |
| عشق میں ہم کو ملے اعزاز کیا |
| آسمانوں میں کیوں ویرانی سی ہے |
| بھول بیٹھا ہر کوئی پرواز کیا |
| چھوڑ کر جانے لگا ہے اب کوئی |
| زندگی کا پھر کریں آغاز کیا |
معلومات