| سب نے ملاۓ ہاتھ یہاں بے رخی کے ساتھ |
| کتنا بڑا مزاق ہوا دوستی کے ساتھ |
| کرتے نہیں ہیں مرگ کا ماتم یہ سوچ کر |
| کس نے نباہ کی ہے یہاں زندگی کے ساتھ |
| یوں تو ہمارے پاس سمندر ہے علم کا |
| کیوں مر رہے ہیں یار ہمیں تشنگی کے ساتھ |
| جو جس کو چاہتا ہو وہی اس سے دور ہو |
| ایسا نہ ہو خدایا کبھی بھی کسی کے ساتھ |
| جگنو سکھا گیا ہمیں جینے کا سلسلہ |
| تاریکیوں کو ختم کریں روشنی کے ساتھ |
| اپنی انا کا بوجھ میں کیسے اٹھاؤں گا |
| کردار بیچ ڈالا اگر خامشی کے ساتھ |
| جادوگری کا شوق بہت خوب ہے مگر |
| انجام ہو گیا جو اگر سامری کے ساتھ |
| خود داری و ضمیر کا سودا نہ کیجیؤ |
| جینا پڑے بھلے ہی میاں مفلسی کے ساتھ |
| حمزہ شہید ہو گۓ حضرت عمر شہید |
| لیکن جو سانحہ ہوا ابنِ علی کے ساتھ |
معلومات