خدا کرے عطا ہمیں وہ عاجزانہ دل
پسند انبیاء کو ہےیہ صوفیانہ دل
بڑا ہی خوش نصیب ہے وہ جس کے پاس ہو
وہ مخلصانہ عارفانہ عا شقانہ دل
وہ بد نصیب خلد سے بڑا ہی دور ہے
جو کینہ پال رکھتا ہے منافقانہ دل
جہاں میں قدر پائے گا وہ بندہ بے بہا
نہیں ہے جس کے سینے میں وہ ظالمانہ دل
خدا کی رحمتوں سے وہ بڑا ہی دور ہے
حسد کے بیج بوئے جو بھی فاسقا نہ دل
جلے گا وہ ہمیشہ ہی غضب کی آگ میں
جو رشتے توڑ ڈالتا ہے قا تلانہ دل
عتیق دل یہ صاف کر تو اپنا اس طرح
خدا کے بندوں کے لیے ہو دوستانہ دل

0
9