| رات ٹھہرے تھے مرے ساتھ وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| خوشبو آنگن میں رہی رات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| دل نے آنکھوں کے نشیمن سے مچلنا چاہا |
| سن لی کانوں نے تری بات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| آنکھیں مخمور ہوئیں ہونٹ صنم بوس ہوئے |
| نکھرے سوچوں کے حسیں پات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| جگنو اڑنے لگے ہر سمت بدن فہمی کے |
| مجھ پہ اتری جو تری ذات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| سانسیں جذبوں کے تخیل سے بغل گیر ہوئیں |
| آہیں کہتی رہیں ہو گھات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| روح تک ڈوب گئی حسن کی رنگینی میں |
| پکڑا ہاتھوں نے ترے ہات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
| ہوش کے جام پلاؤ نہ بکھر جانے دو |
| اپنی ہستی کو کرو مات وہ اللّٰہ اللّٰہ |
معلومات