| نبی کے نام کا صدقہ یہ دل ذندہ ہمارا ہے |
| یہی وہ نام ہے بے شک جو بخشش کا سہارا ہے |
| فدا ان پر ہو جاں میری، وہ مالک ہیں مری جاں کے |
| انہیں کے دم سے ہی چمکا مری قسمت کا تارا ہے |
| کرم کی اک نظر مجھ پر بھی ہو جائے مرے مولا |
| تمہارے در کے ٹکڑوں پر مرا واللہ گزارا ہے |
| مری بگڑی بنا دیں گے، مرے آقا مرے مولا |
| خدا نے اپنے پیارے کو دیا منصب یہ پیارا ہے |
| خوشا قسمت عتیقؔ اپنے نبی کی نعت کہتا ہے |
| نبی کی نعت کہنا ہی کرم کا اک اشارہ ہے |
معلومات