کہاں ہوں میں؟ یہ سوچوں تو ہنسی آتی ہے
تمھاری ایک جھلک ہر پل مجھے یاد آتی ہے
کبھی خوابوں میں آ کر تم صدا دیتے ہو
کبھی خاموش راتوں میں خلش یاد آتی ہے
میں اک سنسا سا گھر ہوں، تم ہو جیسے جگنو
ہوا چلتی ہے تو تمھاری خوشبو یاد آتی ہے
بکھرتی جا رہی ہوں پھول کی پنکھڑی سی
تمھاری ایک ہنسی بے حد مجھے یاد آتی ہے
ستارے بھیگ جاتے ہیں مری آنکھوں سے
تمھاری کہکشاں سی زندگی یاد آتی ہے
شاکرہ جب بھی تنہا ہو، تمھیں سوچے ضرور
ہر اک لمحہ تمھاری کمی یاد آتی ہے

9