| عدل کی جیت ہار اپنی جگہ |
| اور وکیلی پکار اپنی جگہ |
| لاکھ تفصیل سامنے لائیں |
| باتیں ہیں بے شمار اپنی جگہ |
| جرم ثابت بِنا ثبوت کے ہے |
| عدل کا اعتبار اپنی جگہ |
| چور آزاد پھر رہے ہیں یہاں |
| خوش ہے کیوں پہرے دار اپنی جگہ |
| پھر سے اب انتخاب آئے گا |
| ووٹ کا کاروبار اپنی جگہ |
| لڑکھڑاتا ہے اب نظام مگر |
| حکمراں کا خمار اپنی جگہ |
| یہ تو رہتی نہیں کسی کی سدا |
| تیرا کرسی سے پیار اپنی جگہ |
| یہ زمانے کی تابناکی دیکھ |
| پر ہے قدرت کا وار اپنی جگہ |
| کوئی کتنا بھی خاص سورما ہو |
| وقت کی سخت مار اپنی جگہ |
معلومات