| مُخیّر دہر میں حبیبِ خدا ہے |
| نبی جانِ جاناں نبی جانِ ما ہے |
| گراں فیض والا ہے اُن کا گھرانہ |
| سخی آپ جیسا نہ پیدا ہوا ہے |
| سجایا خدا نے ہے اخلاق اُن کا |
| یوں منبع سخا کا شہے انبیا ہے |
| جہاں میں فروزاں مدینہ نبی کا |
| منور جو اس میں درِ دلربا ہے |
| ہیں الطاف اُن کے عوامی جہاں میں |
| جہاں کھائے جس سے انہی کی عطا ہے |
| ہے شاہی سے بہتر گدائی نبی کی |
| جو دیتے ہیں دلبر عطائے خدا ہے |
| درودِ خدا ہے سدا مصطفیٰ پر |
| ازل سے ابد تک یہ ہی سلسلہ ہے |
| اے محمود بھرتے ہیں جھولی نبی جی |
| زمانہ درِ دلربا کا گدا ہے |
معلومات