| جو مل کے دیکھے تھے خواب مانگوں تو دے سکو گے؟ |
| محبتوں کا حساب مانگوں تو دے سکو گے؟ |
| کیا کہا ہے کہ جان حاضر ہے میری خاطر؟ |
| تو کیا یہ سچ ہے جناب، مانگوں تو دے سکو گے؟ |
| اگر یہ سچ ہے کہ اب تعلق نہیں رہا ہے |
| تو پھر وہ تحفہ، کتاب، مانگوں تو دے سکو گے؟ |
| سو مجھ کو ٹھکرا کے تم کو کوئی بھی غم نہیں ہے |
| کہو میں اس کا جواب مانگوں تو دے سکو گے؟ |
| متاعِ دنیا یہ مال و دولت کا کیا کروں میں |
| جو تم کو سونپا شباب، مانگوں تو دو سکو گے؟ |
معلومات