| محمد کے در پر دعا کر رہے ہیں |
| عطا ہو عطا التجا کر رہے ہیں |
| خطا کار ہیں. ہم گنہگار ہیں ہم |
| ہدایت محمد عطا کر رہے ہیں |
| مدد المدد ,المدد یا محمد |
| گنہگار آہ و بُکا کر رہے ہیں |
| چلو چل کے جائیں درِ مصطفٰی پر |
| مریضوں کی آقا دوا کر رہے ہیں |
| خدا کی قسم ہیں غلامانِ احمد |
| تبھی تو یہ جاں ہم فدا کر رہے. ہیں |
| وہ ذلفیں معطر وہ نورانی چہرہ |
| فرشتے بھی جن کی ثناء کر رہے ہیں |
معلومات