اعجاز مُحبت کو تِرے دَر سے مِلا ہے
"تُو سرورِ کونین ہے محبوبِ خُدا ہے"
قائم یہ جہاں ہے تِرے سجدوں کی بدولت
نقشِ کَفِ پا تیرا دُعالم کی بِنا ہے
احمدؐ ہیں وہ حامدؐ ہیں وہ محمودِؐ خدا ہیں
محبوب اُنہیں رَب کی ثَنائے بے رِیا ہے
اُن کے ہی تَصوّر سے تَخیّل ہے مُنوّر
تنویرِ مُحمدؐ سے تکلّم میں ضِیا ہے
آداب مُحبت کے سِکھاتا ہے مَدینہ
عُشّاقِ محمدؐ کی نِگاہوں میں حَیا ہے
اِن ہجر کے لمحوں میں محمدؐ ہی پکارو
یہ اِسم ہے لاہوتی، یہی اِسمِ شفا ہے
معراجِ مُحبت ہے یہ سرکارؐ کی اُلفت
ہر لفظ عَقیدت کا حَقیقت میں دُعا ہے

1
15
تنویرِ مُحمدؐ سے تکلّم میں ضِیا ہے
ماشا اللہ اعلیٰ اعلیٰ