| مصطفی جیسا جہاں میں کوئی بھی سرور نہیں |
| مجرموں کے پاس اس در کے سوائے در نہیں |
| کون راہِ خلد سے سرکار بھٹکائے ہمیں |
| مصطفی جیسا کوئی ہادی نہیں رہبر نہیں |
| ہر کسی کو مصطفی کے در سے ملتی ہے اماں |
| سب کچھ اس جا ہے ، نہیں تو بس یہاں پر شر نہیں |
| سب لبوں پر حشر میں ہو گا فقط لفظِ نہیں |
| حشر میں بھی لفظِ "لا" شہ کے مگر لب پر نہیں |
| سایۂ شہ میں نہیں چھوتی جہنم عاصی کو |
| رحمتِ رب کا محمد سے بڑا مظہر نہیں |
| کس عمل پر ناز ہو عاجز کو کیا ہے اس کے پاس؟ |
| اک شفاعت کا سہارا ہے کہ کوئی ڈر نہیں |
معلومات