| یہ در ہے درِ مصطفیٰ دوستو |
| مخیر یہاں کی فضا دوستو |
| عطاؤں سے دامن بھرے دیکھ لیں |
| ہیں سلطاں نبی کے گدا دوستو |
| ہیں زائر جو حاضر سخی کے لئے |
| سجی اُن کے لب پر ثنا دوستو |
| مدینے میں رہتی سدا ہے بہار |
| یہاں رحمتوں کی گھٹا دوستو |
| وسیلہ ہے ذکرِ نبی کا بھلا |
| ہے مقبول جس سے دعا دوستو |
| شفاعت گرِ ہر اُمم مصطفیٰ |
| یہ دیکھیں خدا کی رضا دوستو |
| کرم سے خدا کے یہ بابِ سخا |
| جو دائم ہے رہتا کھلا دوستو |
| چمکتے ہیں طالع اسی کے سدا |
| ملی جس کو اُن کی عطا دوستو |
| نبی کے کرم ہیں یہ محمود پر |
| جو کرتا ہے اُن کی ثنا دوستو |
معلومات