| تُو کہاں ہے دوسْتا کہ یاد تری سے |
| قلب و جگر میرے رات بھر ہیں سلگتے |
| گردشِ دوراں کا یہ ستم رہا اچھا |
| دوست دیے مجھ کو اور دوست بھی، ایسے |
| آج فُزُوں ہوتی دیکھو شانِ گلستاں |
| آج چلے ہیں وہ گُل کدے کو ٹہلنے |
| آؤ کہ اب گھر کو لوٹ چلتے ہیں شاہؔد |
| ہو رہی ہے صبح چھپ رہے ہیں ستارے |
معلومات