کیوں محبت کو محبت کے سہارے نہ ملے
دل ملے یار تو قسمت کے ستارے نہ ملے
اس طرح ہجر بلا بن کے یہ لپٹا حامد
لاکھ ڈھونڈے ہیں مگر ہجر اتارے نہ ملے

4
124
اتارے نہ ملے کا کیا مطلب ہوتا ہے

0
محترم
اتارے کا مطلب ہے صدقے اتارنا یا صدقے میں جو کچھ وارا جاتا ہے اسے اُتارا کہتے ہیں

0
آپ کی مرضی ہے جناب چاہیں تو لکھیں مگر اردو میں یہ اصطلاح ہر گز استعمال نہیں ہوتی۔
کیا آپ صدقے کے بکرے کو صدقا اتارا کہہ سکتے ہیں؟ نہیں نا ایسے ہی ہجر اتارا بھی نہیں کہہ سکتے۔
میرے حساب سے یہ بالکل غلط ہے اور اردو میں نئئ اصطلاح ایجاد کرنا ابھی ہم میں سے کسی کا بھی مقام نہیں ہے۔
اور یہ ترکیب بھی غلط بنتی ہے۔

مرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ اس سے پرہیز کیجیے میں سمجھ رہا ہوں آپ جو بات کہنا چاہ رہے آپ کی ردیف میں مشکل ہے مگر آپ کو کوشش کرنی چاہئۓ - میں ایک مثال دیتا ہوں

کیوں محبت کو محبت کے سہارے نہ ملے
دل ملے یار تو قسمت کے ستارے نہ ملے
اس طرح ہجر بلا بن کے یہ لپٹا حامد
اسکے منتر کسی سادھو کے دوارے نہ ملے

آپ بھی کچھ اور سوچ سکتے ہیں
اور ہاں - آگے آپ کی مرضی


جزاک اللہ محترم
ماشااللہ بہت عمدہ اصلاح فرمإی ہے

0