یہ محبت ہے قرض تھوڑی ہے
چاہنا تم پہ فرض تھوڑی ہے
تم سے جذبات کی وصولی ہو
اتنا گھٹیا بھی ظرف تھوڑی ہے
تم نہ دیکھو یہ تم پہ جچتا ہے
ہم نہ دیکھیں یہ فرض تھوڑی ہے
نیند آنکھوں سے اُڑ گئی تو کیا
درد موذی ہو شرط تھوڑی ہے
جس کو محسن تراش کر دیکھو
ہو وہ ویسا یہ فرض تھوڑی ہے

0
5