| خوشبو گلوں میں ایسی گلشن میں تازگی |
| رونق دہر کو ساری مختار سے ملی |
| جن کے کرم سے روشن دارین ہیں سدا |
| رحمت لقب ہیں آقا سرکارِ دو سریٰٰ |
| ہے چاندنی قمر میں سورج میں روشنی |
| آئی جہان بھر میں آقا سے دلکشی |
| ہیں رحمتوں کے قلزم اُن کی نگاہ میں |
| ملتی ہے آشتی بھی اُن کی پناہ میں |
| میلاد کی جو من میں لگتی ہیں محفلیں |
| لیتی ہیں نامِ نامی سینے میں دھڑکنیں |
| منظر مدینے کے جب دل میں ابھرتے ہیں |
| موتی فراق والے آنکھوں سے گرتے ہیں |
| محمود جس کو چاہیں جنت کریں عطا |
| کوثر کے ہیں جو مالک کونین کی ضیا |
معلومات