دینِ اسلام کا سلسلہ ایک ہے
انبیاءؑ ہیں بہت پر خدا ایک ہے
بابا آدمؑ سے حضرت محمدﷺ تلک
انبیاءؑ کا فقط قافلہ ایک ہے
ہیں محمدﷺ خدا کے نبیؐ آخری
سب کا اب آخری رہنما ایک ہے
ایک ہی پیڑ ہے باغِ توحید میں
ڈالیاں ہیں بہت پر تنا ایک ہے
راستے ہیں بہت مشرکانہ مگر
شرک سے پاک بس راستہ ایک ہے
دل کو بہلانے کے ٹوٹکے ہیں بہت
قلبی امراض کی بس دوا ایک ہے
اے خدا سب کو سیدھی تو رہ پر چلا
بارگہ میں تری بس دعا ایک ہے

2
35
بہت خوبصورت تمثیل

ایک ہی پیڑ ہے باغِ توحید میں
ڈالیاں ہیں بہت پر تنا ایک ہے

سبحان اللہ

جی مخترم بہت شکریہ -

0