علی کے بچوں نے کربلا کو مثال ایسی بنا دیا ہے
ازل سے لے کر ابد تلک کو نظام۔ ظالم مٹا دیا ہے
مٹانے آیا تھا رب کی شاہی سنا ہے کوئی یزید تھا وہ
حسین رن میں خدا کا رتبہ مزید تو بڑھا دیا ہے
وہ جس کا مقصد تھا پاک زینب کے گھر کی رونق بہال کرنا
حسین تیری سخاوتوں نے جوان ایسا لٹا دیا ہے
جناب۔عابد تھا خود میں حیدر زمیں نے دیکھا جلال جس کا
جناب۔ زینب کی ایک چپ نے یہ شیر قیدی بنا دیا ہے
کہ فوج ساری صغیر اصغر کی دیکھ مسکان ڈر گئی ہے
اس شیر۔مادر نے کربلا میں یزیدی لشکر ڈرا دیا ہے

52