| زمانے بھر کا جھوٹا آدمی ہوں |
| میں خود سے ایک روٹھا آدمی ہوں |
| مجھے تم منہ لگانا بند کر دو |
| عجب ہوں ایک رسوا آدمی ہوں |
| مقدر نے مجھے ٹھکرا دیا تھا |
| میں جنت سے نکالا آدمی ہوں |
| تمہارے ہاتھ میں یہ سنگ کیوں ہے |
| نہیں اپنا تمہارا آدمی ہوں |
| پتہ اب کیا کہ کیسا آدمی ہوں |
| میں ایسا ہوں کہ ویسا آدمی ہوں |
| مجھے بدنام لوگوں نے کیا ہے |
| حقیقت میں میں اچھا آدمی ہوں |
| میں باہر سے بہت مضبوط شاہدؔ |
| میں اپنے من میں ٹوٹا آدمی ہوں |
معلومات