| میں یہ سوچوں کہ یہ کہا کیا ہے؟ |
| تیرے لفظوں کا مدعا کیا ہے؟ |
| جب سے تُو ہم نفس بنی میری |
| مجھ میں تجھ میں رہا جدا کیا ہے؟ |
| مجھ کو بتلا کہ موجِ جیون میں |
| ناؤ کے بِِن یہ ناخدا کیا ہے؟ |
| جس نے رہنا ہے دل میں ہی ہر دم |
| اس سے ہونا کبھی خفا کیا ہے؟ |
| ہم سے منہ پھیر لے اگر ہمدم |
| اس سے بڑھ کر کہو جفا کیا ہے؟ |
| تیرے چھونے سے ہی تو آتی ہے |
| اور مجھ کو بھلا شفا کیا ہے؟ |
| ایک دوجے کا ہیں لباس جو ہم |
| پھر یہ فرمائشِ حیا کیا ہے؟ |
معلومات