| اس کے اپنوں کا لہجہ بہت سرد تھا |
| یہ رویہ ہی اس شخص کا درد تھا |
| اس قدر کرب میں بھی وہ زندہ رہا |
| اس نے ثابت کِیا، واقعی مرد تھا |
| روح بھی کپکپائی اسے دیکھ کر |
| سر سے پاؤں تلک اس قدر زرد تھا |
| جس کو موت آئی ہے آج تنہائی میں |
| اس چمکتے زمانے کا اک فرد تھا |
| باوفا تھا جو، سب سے ہی لڑتا رہا |
| بے وفاؤں کے جگ میں "وفا گرد" تھا |
معلومات