| ضمیر بکتے ہیں زردار بکتے ہیں |
| یہاں پہ جتنے ہیں مردار بکتے ہیں |
| صحافی بکتے ہیں اخبار بکتے ہیں |
| ارے یہاں تو قلم کار بکتے ہیں |
| چلی ہے میرے وطن میں ہوا کہ اب |
| جناب صاحبِ کردار بکتے ہیں |
| ستم گروں کی بستی میں دیکھا تو |
| سبھی پرانے وفادار بکتے ہیں |
| یہاں میں روؤں کس کس کا رونا اب |
| یہاں تو میرے ہی یار بکتے ہیں |
| خدا کی بستی میں میرے ساغر اب |
| کچہری تھانہ دربار بکتے ہیں |
معلومات