ہادی کریم سرور دلدارِ دو سریٰ ہیں
آقا حبیبِ رب ہی سرکار مجتبیٰ ہیں
مقصودِ کن فکاں ہیں کونین کا حسن جو
انوار اُس حسیں کے مبدا حیات کا ہیں
تخلیقِ آدمی سے اول ہے نورِ جاناں
رونق جمالِ ہستی سردارِ انبیا ہیں
مختار میرے داتا سلطانِ ہر زمانہ
درجے جدا انہی کے کونین میں سدا ہیں
سب انبیا سے آئی خبریں حضور کی ہیں
ہادی حبیب سرور محبوبِ کبریا ہیں
ہستی میں رونقیں سب اُن کے ورود سے ہیں
عکسِ جمالِ یزداں کونین کی جِلا ہیں
تشریفِ مصطفیٰ سے کافور ظلمتیں ہیں
محمود جانِ ہستی مختار مصطفیٰ ہیں

0
5