مروّت کا رشتہ نبھایا گیا
محبت کا چرچا بڑھایا گیا
ریاضت سے مٹی نے گوہر دیا
پسینے سے رستہ بنایا گیا
عنایت ہوئی، بخت جاگا مرا
کرم کا نیا در کھلایا گیا
دعاؤں سے فصلِ دل جب پکی
مشقت سے اس کا ثمر پایا گیا
قدم راہِ الفت پہ رکھا جو ہم
ہر اک موڑ پر خضر پایا گیا
محبت سے باہم جو جڑتے گئے
تو نفرت کا پردہ ہٹایا گیا
مقدّر کا کاتب نہیں بدلا، پر
ہمیں صبر کرنا سکھایا گیا
کہا دل سے خاکیؔ نے محفل میں یہ
وفا کا ہی رستہ اپنایا گیا

0
3