عجیب خوف ہے دل میں کہ کل کیا ہوگا
جو بیج بویا وفا کا تو پھل کیا ہوگا
ریاض سے ہی ہو جاتا حل وہ مسئلہ پر
سوال ہی جو غلط تھا تو حل کیا ہوگا
نہ پو چھیے مری آنکھوں کی پیلگی کی وجہ
بسے ہوں آپ جہاں واں کجل کیا ہوگا
بڑھا نہیں ہوں تری اوڑھ جسم ساتھ کبھی
کہ اس سے بڑھ کے مرا جسم شل کیا ہوگا

0
12