حرم کے در و بام اور سب منارے
مزین ہیں اسمائے حسنئ سے سارے
حرم کے جو محراب ہیں ان کے اوپر
نظر آِئے اللہ کا اسمِ مطہر
حرم کے ستونوں پہ کندہ ہے اللہ
جدھر دیکھتا ہوں نظر آئے اللہ
غلافَِِ حرم پر لکھا اللہ اللہ
الہی تو سب کو دکھا اللہ اللہ
زباں پر ہو میری سدا اللہ اللہ
لبوں سے ہو ہر دم ادا اللہ اللہ
مرے دل کو کرنا سکھا اللہ اللہ
مرے قلب کی ہو صدا اللہ اللہ
اگر اللہ لکھنے سے ہی برکتیں ہیں
تو پھر اللہ پڑھنے سے بھی برکتیں ہیں
مرا دل بھی یارب کرے اللہ اللہ
مرا قلب کرتا رہے اللہ اللہ
مرا ذکر ہو ہر سمے اللہ اللہ
مری فکر ہو ہر سمے اللہ اللہ
مرا تن بھی کرتا رہے اللہ اللہ
مرا من بھی کرتا رہے اللہ اللہ
مرے دل کی دھڑکن کہے اللہ اللہ
مرے دل کی مالا جپے اللہ اللہ

0
1